محرم الحرام کے دوران لاؤڈ سپیکر کا غیر قانونی استعمال اور اشتعال انگیز تقاریر رکوانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:08

فیصل آباد۔29ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر کے ضلعی انتظامی، پولیس حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں لاؤڈ سپیکر کا غیر قانونی استعمال اور اشتعال انگیز تقاریر رکوانے کیلئے سخت اقدامات کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے تاکہ کسی مسلک کے افراد کی دل آزاری نہ ہو سکے جبکہ تما م ڈویژنل کمشنرز ، ریجنل پولیس آفیسرز ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز سمیت سی آئی ڈی حکام کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اولیاء و بزرگوں کے مزارات ، درباروں، مذہبی اجتماعات ، دینی تہواروں ، عرس و میلہ جات کی تقریبات کے موقع پر سکیورٹی کے پیشگی انتظامات یقینی بنائیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

فیصل آبادڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام حکام کو مزید ہدائت کی گئی ہے کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں شہریوں کے جان و مال ، اہم مذہبی ، سرکاری و پبلک مقامات ، حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ انہوں نے بتا یاکہ محکمہ اوقاف کو بھی ہدائت کی گئی ہے کہ وہ اولیاء و بزرگوں کے اہم درباروں اور مزارات پر سی سی ٹی وی کیمروں و دیگر حساس آلات کی تنصیب یقینی بنائیں تاکہ ان کی مانیٹرنگ کے ذریعے شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :