قومی کمیشن برائے حیثیت خواتین کی چیئرپرسن کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 5 اکتوبر کو طلب

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:04

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی کمیشن برائے حیثیت خواتین کی چیئرپرسن کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 5 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عائشہ سید کے سوال کے جواب میں کامران مائیکل نے بتایا کہ قومی کمیشن برائے حیثیت خواتین کی چیئرپرسن کی تقرری کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی۔ اس کو پارلیمنٹ کی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ سپیکر نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے سمری پر انہیں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ چیئرپرسن کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 5 اکتوبر کو اڑھائی بجے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :