قومی اسمبلی کا اجلاس، این اے 162 چیچہ وطنی سے مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب رکن چوہدری محمد طفیل نے حلف اٹھا یا

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:02

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 چیچہ وطنی سے مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب رکن چوہدری محمد طفیل نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان سے رکنیت کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔ سپیکر اور اراکین نے انہیں حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔ وہ تحریک انصاف کے عام انتخابات مں کامیاب ہونے والے رکن رائے حسن نواز کی جانب سے اثاثہ جات چھپانے پر نااہل ہونے پر خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے۔