حکومت نے ستمبر 2016ء میں سارک ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا موازنہ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:01

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) حکومت نے ستمبر 2016ء میں سارک ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا موازنہ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے جس کے مطابق بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت تقریباً ساڑھے 39 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 13 روپے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں مسرت رفیق مہیسڑ کے سوال کے جواب میں وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی جانب سے یہ موازنہ پیش کیا گیا جس کے مطابق سری لنکا میں پٹرول کی فی لٹر قیمت 92.07 روپے اور ڈیزل 68.33 روپے، بنگلہ دیش میں پٹرول 113.37 روپے اور ڈیزل 82.80 روپے، نیپال میں پٹرول 91.61 روپے اور ڈیزل 68.95 روپے جبکہ پاکستان میں پٹرول 64.27 روپے اور ڈیزل 72.52 روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :