ایران ۔ پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ کے تحت گیس سیلز و پرچیز ایگریمنٹ میں ترمیم کے مسودہ پر ایران سے جواب کا انتظار ہے، کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:01

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ایران ۔ پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ کے تحت گیس سیلز و پرچیز ایگریمنٹ میں ترمیم کے مسودہ پر ایران سے جواب کا انتظار ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں چوہدری محمد شہباز بابر کے سوال کے جواب میں وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ ایران ۔

(جاری ہے)

پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے 31 دسمبر 2014ء کو نظام الاوقات کے خاتمہ کے بعد حکومت پاکستان نے گیس سیلز و پرچیز ایگریمنٹ میں ترمیم کے لئے ایران سے درخواست کی ہے جس میں دونوں فریقین کو توسیع شدہ عرصہ میں منصوبہ کی تکمیل کی اجازت دی گئی ہے۔ ایران کے ساتھ ترمیم کے مسودہ کا تبادلہ کیا گیا ہے جس پر ایران کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔ ایوان کو بتایا گیا کہ تاپی پراجیکٹ کا آغاز جون 2020ء میں ہوگا۔