آر ایل این جی کے لئے آئی پی پیز سے 22 ستمبر تک 4 ارب 69 کروڑ 30 لاکھ روپے وصول کئے جانے ہیں ، وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:01

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ آر ایل این جی کے لئے آئی پی پیز سے 22 ستمبر تک 4 ارب 69 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم وصول کی جانی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال کے جواب میں وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی جانب سے بتایا گیا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے اطلاع دی ہے کہ آر ایل این جی کے سلسلے میں آئی پی پیز سے 4 ارب 69 کروڑ 30 لاکھ روپے وصول کرنے ہیں جبکہ پی ایس او کو 8 ارب 2 کروڑ 10 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔