”اس جام محبت کی تاثیر ہی الٹی ہے

جس کو بھی پلاتے ہیں وہ زہر اگلتا ہے“ تحریک انصاف کو زیادہ وقت دینے پر مسلم لیگ (ن) کے رکن کا سپیکر سے گلہ

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:01

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ فیاض الدین نے سپیکر سے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی جانب نظر کرم زیادہ ہوتی ہے تاہم وہ جواب میں زہر اگلتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعرات کو وقفہ سوالات میں ضمنی سوال کے دوران کہا کہ سپیکر کی نظر کرم اپنے بائیں طرف زیادہ ہوتی ہے اور وہ پی ٹی آئی کے اراکین کو زیادہ وقت دیتے ہیں تاہم جواب میں تحریک انصاف کے اراکین زہر اگلتے ہیں۔ تحریک انصاف کے سپیکر کے خلاف رویئے پر انہوں نے یہ شعر پڑھا کہ

متعلقہ عنوان :