قومی اسمبلی اجلاس کورم پورا نہ ہونے پرکچھ دیر کے لئے ملتوی کرنا پڑا

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:00

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وقفہ سوالات جاری تھا کہ تحریک انصاف کی رکن مسرت احمد زیب نے اس دوران کورم کی نشاندہی کر دی۔ کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس کورم پورا ہونے تک ملتوی کر دیا۔ بعد ازاں اجلاس کورم پورا ہونے پر دوبارہ صدر نشیں ڈاکٹر غازی گلاب جمال کی صدارت میں شروع ہوا۔

متعلقہ عنوان :