اسلام آباد، بلوچستان ہائی کورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ میں کوئی بھی جج دوہری شہریت کا حامل نہیں،وفاقی وزیر قانون و انصاف

جمعرات 29 ستمبر 2016 13:59

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے بتایا ہے کہ اسلام آباد، بلوچستان ہائی کورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ میں کوئی بھی جج دوہری شہریت کا حامل نہیں ہے جبکہ دیگر اعلیٰ عدالتوں سے اس بارے میں جواب کا انتظار ہے جبکہ سپیکر نے تفصیلی جواب آنے تک اس سوال کو موخر کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شمس النساء کے سوال کے جواب میں وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے بتایا کہ فیڈرل شریعت کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ، بلوچستان ہائی کورٹ کوئٹہ نے آگاہ کیا ہے کہ چیف جسٹس سمیت کوئی جج دوہری شہریت کا حامل نہیں ہے۔

سپریم کورٹ، لاہور ہائی کورٹ، سندھ ہائی کورٹ، پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے انفارمیشن کا انتظار ہے۔ سپیکر نے مکمل جواب آنے تک اسے موخر کر دیا۔