دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پوری قوم بہادر افواج کے ساتھ ہے،شہبازشریف

جمعرات 29 ستمبر 2016 13:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پوری قوم بہادر افواج کے ساتھ ہے،بلااشتعال فائرنگ سے بھارتی جارحیت بے نقاب ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔شہبازشریف نے کہا کہ دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پوری قوم بہادر افواج کے ساتھ ہے،بلااشتعال فائرنگ سے بھارتی جارحیت بے نقاب ہوچکی ہے۔