بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، صد رمملکت

جمعرات 29 ستمبر 2016 13:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہو کررہے گی اور بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

صدرمملکت ممنون حسین نے لائن آف کنڑول پربھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جنگی جنون کوہوا دے کرخطے کے امن کو داوٴ پرنہ لگائے، مسلح افواج غیر ملکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں جب کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے توجہ ہٹا نہیں سکتا ہے۔ صدرممنون حسین نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوکررہے گی، وطن عزیزکے دفاع کے لیے عوام اور مسلح افواج یکجان ہیں۔

متعلقہ عنوان :