وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر دفاع کو وزیر اعظم ہاﺅس طلب کر لیا

وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے آئندہ کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 29 ستمبر 2016 13:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو وزیر اعظم ہاﺅس طلب کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو وزیر اعظم ہاﺅس طلب کیا ۔ خواجہ آصف وزیر اعظم نواز شریف کو ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے متعلق بریف کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم ملک کے دفاع اور حفاظت کے لیے یکجان اور متحد ہے۔

دوسری جانب وزیرا عظم نواز شریف کی آئندہ کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی ، ایل او سی پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سمیت آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کی جائےگی۔اجلاس میں دفاعی حکام خطے کی سلامتی اور سکیورٹی صورتحال پر بھی اجلاس کو بریف کریں گے۔