پا کستان کے خلاف بھارت کی مہم سے خطے میں امن وامان کا توازن بگڑرہا ہے،بھارت خطے میں کشیدگی نہ بڑھائے، امریکا

جمعرات 29 ستمبر 2016 13:27

پا کستان کے خلاف بھارت کی مہم سے خطے میں امن وامان کا توازن بگڑرہا ہے،بھارت ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی مہم سے خطے میں امن وامان کا توازن بگڑرہا ہے لہذا بھارت خطے میں کشیدگی نہ بڑھائے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس نے بھارتی ہم منصب اجے ڈیول کو ٹیلی فون کرکے اڑی حملے پر تبادلہ خیال سمیت حملے کی مذمت کی۔ امریکی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی مہم سے خطے میں امن وامان کا توازن بگڑرہا ہے لہذا بھارت خطے میں تنا نہ بڑھائے۔ جبکہ امریکی صدر براک اوباما اس عزم پر قائم ہیں کہ دنیا بھر میں دہشتگردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :