مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کا جنگی جنون ‘ پونچھ بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ‘کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ‘ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا‘پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی ‘ بھارتی گنوں کو خاموش کرا دیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 13:23

تتہ پانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کا جنگی جنون ‘ پونچھ بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ‘کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ‘ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا‘پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی ‘ بھارتی گنوں کو خاموش کرا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی سفاک فوج نے جمعرات کے روزعلی الصبح خونی لکیر سے جڑے علاقوں بٹل ،لچیال اور ناطر میں سول آبادی پر شدید گولہ باری کرتے ہوئے مارٹر کے گولے داغے ،پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گنوں کو چپ کا روزہ رکھوا دیا،جس کے بعد کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا،تعلیمی اداروں کو دو دن کے لیے بند کردیا گیا،خونی لکیر کے قریبی علاقوں میں شدید خوف وہراس کی کیفیت پائی جا رہی ہے،جس سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا،دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی اوچھے ہتکھنڈوں سے ہم نہیں ڈرتے، بھارت ہمارے جذبہ آزادی کو کچل نہیں سکتا،پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ،بھارتی فوج کی سفاکیت کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں،بھارت جارحیت سے باز رہے ورنہ اینٹ سے اینٹ بجاکر رکھ دیں گے،کشمیریوں کو آزادی سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی،لاکھوں کشمیری اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں،مادر وطن کی آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،عالمی برادری کی کشمیر میں بھارتی دہشت گردی پر خاموشی معنی خیز ہے،اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے نہتے کشمیریوں کے قتل کی انکوائری کرے اور اسے سیز فائر لائن معاہدے کا پابند بنائے۔

متعلقہ عنوان :