چین پاکستان تعلقات نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں ، چینی سفیر

جمعرات 29 ستمبر 2016 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء ) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈانگ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اپنے عوام کی سماجی و معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ملک چین پاکستان دوستی کے فروغ کیلئے مشترکہ جدوجہد کرتے رہیں گے کیونکہ ہمارے خواب مشترکہ ہیں اور ان کی تعبیر حاصل کرنے کیلئے دونوں ممالک کی قسمت ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ ہے ۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سماجی و اقتصادی تعلقات عوام کی بہتری کیلئے وقت کے ساتھ اور مضبوط ہوتے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد میں چین کے قیام کی 67ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا جس میں چینی فنکاروں میں اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے عازمین سے بے پناہ داد وصول کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات میں زبردست گرمجوشی و محبت پائی جاتی ہے ، توقع ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ان جذبات اضافہ ہوتا جائے گا ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے چینی فنکاروں کی صلاحیتوں کی زبردست تعریف کی اور کہا کہ ان کے مظاہرے سے بہترین چینی کلچر ل کا اظہار ہوتا ہے جو کہ وقت کے ساتھ ترقی کررہا ہے ۔عرفان صدیقی نے چین پاکستان تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور دونوں ملک اپنے عوام کی امن کیلئے کام کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :