پاکستانی سرزمین پر کسی طرح کی سرجیکل سٹرائیک کا سخت جواب دیا جائیگا‘ترجما ن پاک فوج

جمعرات 29 ستمبر 2016 12:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 ستمبر۔2016ء) آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کامنہ توڑ جواب دیا گیا-بھارت کی جانب سے اس واقعہ کو سرجیکل سٹرائیک قرار دینا میڈیا ہائپ پیدا کرنے کی کوشش ہے-پاکستانی سرزمین پر کسی طرح کی سرجیکل سٹرائیک کا سخت جواب دیا جائیگا-اس حوالے سے جاری بیان میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیک کو دہشت گردوں کے مبینہ بیسز سے منسلک کرنے کاتاثربھارت کی جانب سے دھوکہ دینے کی کوشش ہے جبکہ بھارتی اسٹبلشمنٹ کی جانب سے سرحد پار فائرنگ کو سرجیکل سٹرائیک کا نام دینا میڈیا ہائپ پیدا کرنے کی کوشش ہے -آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اگر پاکستانی سرزمین پر کسی طرح کی سرجیکل سٹرائیک کی گئی تو ا س کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا-واضح رہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی فوجی شہید ہو گئے تھے جس کا پاکستانی فورسز نے بھرپور جواب دیا-

متعلقہ عنوان :