بھارت کی جانب سے کارروائی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئی ہے ۔ خواجہ آصف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 12:52

بھارت کی جانب سے کارروائی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئی ہے ۔ خواجہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) : پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات بھارت نے چھوٹے ہتھیاروں سے ایل او سی پر فائرنگ کی۔ بھمبر سمیت ایل او سی کے تین سیکٹرز پر فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بھارتی فائرنگ سے ہمارے دو جوان شہید جبکہ 9 جوان زخمی ہوئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری افواج نے بھارت کو ویسا ہی جواب دیا جیسی انہوں نے کارروائی کی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنے میڈیا اور عوام کو مطمئن کرنے کے لیے یہ کارروائی کی۔ خیال رہے کہ بھارت نے رات گئے ایل او سی پر فائرنگ کی جو صبح 8 بجے تک جاری رہی لیکن پاک فوج کی بروقت کارروائی نے بھارتی گنوں کو خاموش کروادیا۔

متعلقہ عنوان :