بھارت نے کوئی سرجیکل اسٹرائیکس نہیں کیں۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 12:48

بھارت نے کوئی سرجیکل اسٹرائیکس نہیں کیں۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے ایل او سی پر کوئی سرجیکل اسٹرائیکس نہیں کیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا مشتبہ حملہ آوروں کے لانچ پیڈ کا ذکر جھوٹ پر مبنی ہے۔ بھارت کا ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کو سرجیکل اسٹرائیکس قرار دینا سچ کو توڑنے مروڑنے کے مترادف ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ سنسنی پھیلا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے تنبیہہ کی کہ پاکستان کی سرزمین پر سرجیکل اسٹرائیکس کی گئی اور سخت جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :