دہشت گردوں کی معاونت، سندھ ہائیکورٹ کے ایک اور جج کا درخواست ضمانت سننے سے انکار
جمعرات 29 ستمبر 2016 12:38
(جاری ہے)
سندھ ہائی کورٹ میں دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین اور قادر پٹیل سمیت پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم کے روٴف صدیقی کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تاہم 2 رکنی بینچ میں شامل جسٹس ارشد حسین نے ذاتی وجوہات پر سماعت سے انکار کردیا۔
بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ درخواست ضمانت کی سماعت پر اسپیشل بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج رہے ہیں۔ عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت10 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالرسول میمن نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم رہنما روٴف صدیقی کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کردیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.