پاکستان کو بڑے چیلنجز درپیش ہیں‘ پرامن‘ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے‘ پاکستان میں تمام شہریوں کو یکساں اور آئین کے مطابق حقوق حاصل ہیں‘ تعلیم‘ صحت اور سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے‘ چائلڈ لیبر کا خاتمہ کرکے بچوں کو حکومت کے خرچ پر سکول بھیجا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 29 ستمبر 2016 12:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑے چیلنجز درپیش ہیں‘ پرامن‘ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے‘ پاکستان میں تمام شہریوں کو یکساں اور آئین کے مطابق حقوق حاصل ہیں‘ تعلیم‘ صحت اور سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے‘ چائلڈ لیبر کا خاتمہ کرکے بچوں کو حکومت کے اخراجات پر سکول بھیجا گیا۔

جمعرات کو وزیراعلیٰ سے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں وفد نے تعلیم‘ صحت اور سماجی شعبوں میں بہتری لانے کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بونیے نے کہا کہ تعلیم‘ صحت اور سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے بجٹ میں خطیر اضافہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انسداد پولیو کیلئے اقدامات بھی شاندار اقدامات کئے گئے شہباز شریف کی ذاتی کاوشوں کے باوجود چائلڈ لیبر کا بھی خاتمہ کیا گیا خواتین کو بااختیار بنانے‘ تشدد کی روک تھام کے لئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو بڑے چیلنجز درپیش ہیں پرامن‘ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے۔

دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے سیاسی و عسکری قیادت پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور پرامن ہے۔ پاکستان میں تمام شہریوں کو یکساں اور آئین کے مطابق حقوق حاصل ہیں۔ تعلیم‘ صحت اور سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے لئے خصوصی سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ضروری قانون سازی کی گئی ۔ چائلڈ لیبر کا خاتمہ کرکے بچوں کو حکومت کے اخراجات پر سکول بھیجا گیا۔