بحری افواج ملکی دفاع کیلئے اہم اور مضبوط ہے، دشمن ہماری طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا،وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 29 ستمبر 2016 12:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بحری افواج ملکی دفاع کیلئے انتہائی اہم اور مضبوط ہیں،کوئی بھی دشمن ہماری طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا،ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود نے کہا کہ پاکستان نیوی اور ماڑہ میں شپ یارڈ بنانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود نے کہا کہ پاکستان نیوی اور ماڑہ میں شپ یارڈ بنانا چاہتی ہے،پاک بحریہ ساحلی علاقوں میں سیاحت کی ترقی کیلئے حکومت سے تعاون کرے گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بحری افواج ملکی دفاع کیلئے انتہائی اہم اور مضبوط ہیں،کوئی بھی دشمن ہماری طرف آنکھ اٹھا نے کی جرت نہیں کرسکتا،پاک چین اقتصادی راہداری ملک کیلئے اہمیت کی حامل ہے،ساحلی علاقوں میں سیاحت کی ترقی چاہتے ہیں

متعلقہ عنوان :