پاکستان کے خلاف مہم سے خطے میں امن کا توازن بگڑرہا ہے، بھارت خطے میں کشیدگی نہ بڑھائے، امریکہ کا انتباہ

جمعرات 29 ستمبر 2016 12:37

پاکستان کے خلاف مہم سے خطے میں امن کا توازن بگڑرہا ہے، بھارت خطے میں ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء ) امریکی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی مہم سے خطے میں امن وامان کا توازن بگڑرہا ہے لہذا بھارت خطے میں تناوٴ نہ بڑھائے۔ مشیر قومی سلامتی سوزن رائس نے بھارتی ہم منصب اجے ڈیول کو ٹیلی فون کرکے اْڑی حملے پر تبادلہ خیال سمیت حملے کی مذمت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سوزن رائس نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی مہم سے خطے میں امن بگڑ رہا ہے لہذا بھارت خطے میں تناوٴ نہ بڑھائے۔

امریکی وزیرخارجہ نے بھارتی ہم منصب کو دوبارفون کرکے انتباہ کیا کہ کشیدگی کو مزید ہوا نہ دی جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوزن رائس نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ پاکستان ہر اس تنظیم کے خلاف کارروائی کرے گا جسے اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما اس عزم پر قائم ہیں کہ دنیا بھر میں دہشتگردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹھرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :