پرامن ہمسائیگی کی پالیسی کا غلط مطلب نہ لیا جائے، وزیراعظم

جمعرات 29 ستمبر 2016 12:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری پرامن ہمسائیگی کی پالیسی کا غلط مطلب نہ لیا جائے ‘ ہماری پرامن ہمسائیگی کے وژن کو ہماری کمزور نہ سمجھا جائے‘ ہماری مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کی پوری طرح صلاحیت رکھتی ہیں۔ جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی کھلی جارحیت سے لائن آف کنٹرول پر دو پاکستانی اہلکار شہید ہوئے ۔ وزیراعظم نے دفاع وطن کے لئے جان دینے والے جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پرامن ہمسائیگی کے ویژن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہماری مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پرامن ہمسائیگی کی پالیسی کا غلط مطلب نہ لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :