دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق کیس:

سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ارشد حسین کا ملزموں کی درخواست ضمانت سننے سے انکار سپیشل بنچ کی تشکیل کیلئے کیس چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھیج دیا گیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 12:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 ستمبر۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس ارشد حسین نے دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین،انیس قائم خانی، روٴف صدیقی اور قادر پٹیل کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین اور قادر پٹیل سمیت پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم کے روٴف صدیقی کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تاہم 2 رکنی بینچ میں شامل جسٹس ارشد حسین نے ذاتی وجوہات پر سماعت سے انکار کردیا۔

بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ درخواست ضمانت کی سماعت پر سپیشل بنچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج رہے ہیں۔ عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت10 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبدالرسول میمن نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم رہنما روٴف صدیقی کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :