مالا کنڈ، باپ نے تین بچوں کو قتل کر کے خو د کشی کر لی

جمعرات 29 ستمبر 2016 12:29

مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 ستمبر۔2016ء) مالا کنڈ میں باپ نے فائرنگ کرکے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو ابدی نیند سلا دیا۔پولیس کے مطابق مالا کنڈ کے علاقے بلائی شیر خانہ میں افسوس ناک واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

بچوں کے قتل کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر موت گلے لگالی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، تمام لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :