بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ ‘دو پاکستانی فوجی شہید‘پاک فوج کا منہ توڑ جواب

جمعرات 29 ستمبر 2016 12:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 ستمبر۔2016ء)بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی فوجی شہید ہو گئے-پاکستان سکیورٹی فورسز نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا-جمعرات کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھمبر ‘کیل‘تتہ پانی اورلیپہ سیکڑ میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ آدھی رات کے بعد تقریبا اڑھائی بجے شروع ہوا جو صبح آٹھ بجے تک جاری رہا-پاکستان کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا-بھارتی فائرنگ سے دو پاکستانی فوجی شہید ہوگئے-