کراچی،رینجرز کی سنگولین میں کارروائی، گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک،دوفرار

جمعرات 29 ستمبر 2016 12:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء ) کراچی کے علاقے لیاری سنگولین میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے دو ملزمان کو ہلاک کر دیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔ لیاری سنگولین میں گینگ وار کے ملزم یوسف پٹھان اور اس کی ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت نعیم لاہوتی اور ذیشان کے نام سے ہوئی ۔ ہلاک ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ملزم نعیم لاہوتی کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی۔ ملزم قتل، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :