وزیر اعظم نواز شریف کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 12:04

وزیر اعظم نواز شریف کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) : بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔وزیر اعظم نواز شریف نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج اپنے ملک کے دفاع کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی افواج کا مقابلہ کرنے اور ملک کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ملکی سالمیت اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے والے شیطانی منصوبوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

متعلقہ عنوان :