بھارت نے پاک فوج کو آپریشن سے متعلق آگاہ کیا ، مزید آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں۔ بھارتی ڈی جی ایم او

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 11:59

بھارت نے پاک فوج کو آپریشن سے متعلق آگاہ کیا ، مزید آپریشن کا کوئی ارادہ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) : پاکستان اور بھارت کے مابین لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھارت کی جانب سے گذشتہ رات فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو صبح 8 بجے تک جاری رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ڈی جی ایم او (ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز) کا کہنا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے سرجیکل اسٹرائیکس مکمل کر لیے ہیں ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاک فوج کو آپریشن سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔

بھارتی ڈی جی ایم او کا کہنا ہے کہ ہم دہشتگردوں کو سرحد پار سے کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ دہشتگردوں کی دراندازی میں اضافہ ہوا جس کے پیش نظر بھارتی فوج کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیکس آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ڈی جی ایم او کا کہنا ہے کہ مزید آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں، ڈی جی ایم او پاکستان سے رابطہ کر کے انہیں بھی رات گئے سرجیکل اسٹرائیکس سے متعلق آگاہ کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ بھارت ایل او سی پر کی گئی اپنی اس شر انگیزی کو سرجیکل اسٹرائیکس کا نام دے رہا ہے جبکہ خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ بھی کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ ایل او سی پر فائر بندی کا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :