لائن آف کنٹرول کی صورتحال، بھارتی وزیر اعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

پاکستان کے ساتھ ایل او سی پر فائر بندی کا معاہدہ ختم کرنے کا امکان ۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 11:30

لائن آف کنٹرول کی صورتحال، بھارتی وزیر اعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) : پاکستان کے خلاف شر انگیزی کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کی کمیٹی برائے دفاع کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا جار ہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کا معاہدہ ختم کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ رات ڈھائی بجے سے بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پرشروع ہونے والی اشتعال انگیزی صبح 8 بجے تک جاری رہی۔ جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔ تاہم پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی نے دشمن ملک کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی گنیں خاموش کروادیں۔

متعلقہ عنوان :