Live Updates

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو رائے ونڈ میں‌جلسہ کرنے کی اجازت دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 11:19

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو رائے ونڈ میں‌جلسہ کرنے کی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو رائے ونڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سماعت کی جس کا فیصلہ قائم مقام چیف جسٹس شاہد حمید ڈار نے پڑھ کر سنایا۔ تحریک انصاف مقررہ تاریخ کو جلسہ کرنے کے لیے مکمل طور پر آزاد ہے۔ فل بنچ کے فیصلے کے مطابق جلسے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے۔

(جاری ہے)

جلسے کے شرکا کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔ جلسے کے منتظمین اور انتظامیہ شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں۔ جلسے میں کوئی ایسی زبان یا اشتعال انگیز الفاظ استعمال نہ کیے جائیں جس سے انتشار پھیلنے کا خدشہ ہو۔کسی بھی کارکن کو غیر قانونی طور پر ہراساں یا گرفتار نہ کیا جائے۔ جلسہ شروع اور ختم ہونے تک کارکنوں کو اکٹھا اور منتشر ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔ فل بنچ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ڈی سی او کے مابین جو ضابطہ اخلاق طے پایا ہے اس پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات