جدہ: سعودی عرب میں لائسنس یافتہ خواتین وکلا کی تعداد صرف 102ہے : وزارتِ انصاف

جمعرات 29 ستمبر 2016 11:18

جدہ: سعودی عرب میں  لائسنس یافتہ خواتین وکلا کی تعداد صرف  102ہے : وزارتِ ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29ستمبر 2016ء): وزارتِ انصاف کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اس وقت لائسنس یافتہ خاتون وکلاء کی تعداد 102ہے۔ رواں سال وزارتِ انصاف کی طرف سے 512افراد کو وکالت کے لائسنس جاری کیئے گئے ۔جن میں 39خواتین بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

رواں سال جاری کیے جانے والے لائسنس کے بعد سعودی عرب میں لائسنس یافتہ وکلا کی تعداد تقریباََ3,844 ہو گئی ہے ۔ جن میں خواتین کی تعداد 102بنتی ہے ۔ سعودی عرب می 8,069 شہریوں کے لیے صرف ایک وکیل ہوتا ہے ۔ سعودی وکلا کی تعداد کا صرف 5.3فیصد خواتین وکلا پر مشتمل ہے ۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں خواتین ملازمین کی تعداد صرف 10.1فیصد بنتی ہے ۔