بھارتی فوج کی مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ ، دو پاکستانی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 11:10

بھارتی فوج کی مختلف سیکٹرز پر  بلا اشتعال فائرنگ ، دو پاکستانی فوجی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) : بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی فوجی شہید ہو گئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے بھمبر، کیل اور لیپا سیکٹرز پر فائرنگ کی گئی ۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ رات ڈھائی بجے شروع ہونے والی فائرنگ کا سلسلہ صبح آٹھ بجے تک جاری رہا ۔ بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے، جبکہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔