راس الخیمہ :لاپتہ اماراتی نوجوان کی لاش صحرائی علاقے سے برآمد ، رشتہ دار گرفتار

جمعرات 29 ستمبر 2016 10:58

راس الخیمہ :لاپتہ اماراتی نوجوان کی لاش صحرائی علاقے سے برآمد ، رشتہ ..

راس الخیمہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29ستمبر 2016ء): راس الخیمہ پولیس ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ روز سے لاپتہ اماراتی شہری کی لاش صحرائی علاقے سے برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی شہری گزشتہ چندروز سے گھر سے لاپتہ تھا۔ راس الخیمہ پولیس نے دن رات ایک کر کے اماراتی نوجوان کے اچانک لاپتہ ہونے کے پیچھے کے واقعات کا سراغ لگایا ۔ جس میں معلوم ہو ا کہ وہ لاپتہ نہیں ہو ا بلکہ اسکا قتل ہوا ہے۔

راس الخیمہ پولیس ترجمان کا کہناہے کہ اماراتی شہری کو اس کے اپنے رشتہ دار نے قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

قتل کرنے کے بعد اس کی لاش صحرائی میں دفنا دی تھی۔ پولیس نے صحرائی علاقے سے لاش برآمد کر کے ملزم کو بھی گرفتار کر لیاہے ۔ ملزم کا کہناہے کہ اس نے شہری کو قتل نہیں کیا ۔ملزم کے مطابق مقتول منشیات کا عادی تھا۔ زیادہ منشیات استعمال کرنے کی وجہ سے اس کی موت واقعہ ہوئی ۔ خوف کی وجہ سے اس نے کسی کو نہیں بتایا بلکہ اسے صحرائی علاقے میں دفنا دیاتھا۔ راس الخیمہ پولیس سربراہ نے انویسٹیگیشن ٹیم کو اس اندھے قتل کو حل کرنے پر تعریف کی ہے ۔ ان کا کہناہے کہ یہ راس الخیمہ پولیس کے لیے ایک ٹیسٹ کیس تھا۔ پولیس اہلکار اس پر پورا اترے ہیں ۔