Live Updates

تحریک انصاف لائرز فورم کے مرکزی راہنما منشور کمیٹی کے رکن سردار جمیل صادق کی قیادت میں وکلاء کا قافلہ رائے ونڈ روانہ

بدھ 28 ستمبر 2016 22:17

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) تحریک انصاف لائرز فورم کے مرکزی راہنما منشور کمیٹی کے رکن سردار جمیل صادق کی قیادت میں وکلاء کا قافلہ رائے ونڈ روانہ ہوگا۔ کرپشن میں ملوث حکمرانوں کے تابوت میں رائے ونڈ احتجاج آخری کیل ہوگا، کرپشن زدہ ، حکمرانوں کو عوام کا خون چوسنے نہیں دینگے، نواز شریف اور شہباز شریف نے قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، پانی پانی کاحساب لیں گے، PTIاقتدار میں آکر کرپشن کرنے والوں سے حساب لے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدر چوہدری صدیق ایڈووکیٹ ، مرزا عنصر محمود، ایڈووکیٹ ، عمران خان ایڈووکیٹ موجود تھے، سردار جمیل صادق نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے 30ستمبر کورائے ونڈ احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے انصاف لائرز فورم کا قافلہ شرکت کرے گا، انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، اور PTIہی عوام ے مسائل کو حل کرنے کا پروگرام رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹ کر اربوں روپے کی جائیدادیں بنانے والوں کیخلاف احتجاج پر پاکستانی کا حق ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور ہمارے کارکن ڈرنے والے نہیں نہ ہی حکومتی ہتھکنڈوں سے مرطوب ہوں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات