ڈلیوری کی سہولت موجود نہ ہونے کے باعث اڈیالہ جیل میں حاملہ خاتون دم توڑ گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 28 ستمبر 2016 22:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء) ڈلیوری کی سہولت موجود نہ ہونے کے باعث اڈیالہ جیل میں حاملہ خاتون دم توڑ گئی ہے. تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

حاملہ خاتون کو اڈیالہ جیل سے باہر ڈلیوری کی اجازت نہ مل سکی جس کے باعث وہ جیل میں ہی ڈلیوری کی سہولت موجود نہ ہونے کے باعث دم توڑ گئی۔ حاملہ خاتون کی طبیعت اچانک خراب ہوئی لیکن جیل سےباہر نہیں لے جایا جاسکا۔ حاملہ خاتون چوری کے ایک مقدمے میں اڈیالہ جیل میں تھی۔

متعلقہ عنوان :