ایم این ایس کی دھمکیاں، گلوکار شفقت امانت علی کا بنگلور میں 30ستمبر کو ہونے والا کنسرٹ منسوخ

بدھ 28 ستمبر 2016 21:05

ایم این ایس کی دھمکیاں، گلوکار شفقت امانت علی کا بنگلور میں 30ستمبر ..

بنگلور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء)اڑی حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی اور انتہا پسند تنظیم ایم این ایس کی دھمکیوں کے بعدمعروف پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کا بنگلور میں 30ستمبر کو ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اڑی حملے کے بعد انتہا پسند تنظیم ایم این ایس کی دھمکیوں کے بعدمعروف پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کا بنگلور کے ایک مال میں 30ستمبر کو ہونے والا کنسرٹ کینسل کردیا گیا ۔

شفقت امانت علی جو متعدد بالی ووڈ فلموں میں کام کررہے ہیں کا کنسرٹ ایک ریڈیو اسٹیشن کی جانب سے منعقد کرایا جاناتھا۔یہ واقعہ اڑی حملے کے بعد ایم این ایس کی پاکستانی فنکاروں کو دھمکیوں کے بعد پیش آیا ہے ۔علاقائی پولیس نے مال کی انتظامیہ کو خط لکھا ہے کہ پڑوسی ملک کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے باعث پاکستانی فنکاروں سے متعلق کوئی بھی سرگرمی انجام نہ دی جائے ۔