پی سی بی شاہد آفریدی کو اچھے انداز سے الوداع کہے گا: نجم سیٹھی

muhammad ali محمد علی بدھ 28 ستمبر 2016 20:00

پی سی بی شاہد آفریدی کو اچھے انداز سے الوداع کہے گا: نجم سیٹھی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28 ستمبر۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو اچھے انداز سے الوداع کہے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم شاہد آفریدی کے ساتھ ان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے معاملات طے کرنے کے منتظرتھے تاہم سابق کپتان نے مصروفیت کی وجہ سے 26ستمبرکی میٹنگ منسوخ کی تھی ،آل راؤنڈ ر کے پاس جب بھی وقت ہو ہمیں تاریخ بتا دیں۔