Live Updates

ہماری اپیل کی سماعت اچھا اقدام ہے ، نواز شریف کو خطرہ ہوا تو وہ سپریم کورٹ پر حملہ کردیں گے ، وزیر داخلہ تحفظ دیں ‘ عمران خان

30ستمبر کو اداروں کو بتائیں گے حق کیسے لینا ہے ،یہ دن پاکستان میں فیصلہ کن دن ہو گا ،قوم متحد ہو گی،پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر کے رہیں گے پاناما لیکس پر بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے، امید ہے عدالتیں اچھا فیصلہ کریں گی،الیکشن کمیشن نے 11 اکتوبر کے بعد کوئی تاریخ دی تو پھر ہم بھی تاریخ دینگے ‘پی ٹی آئی چیئرمین کی زمان پارک میں وکلاء کی ٹیم سے مشاورت ، وزیر اعظم کی نا اہلی سے متعلق قانون معاملات پر تبادلہ خیال ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 28 ستمبر 2016 19:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری اپیل کی سماعت اچھا اقدام ہے ، نواز شریف کو خطرہ ہوا تو وہ سپریم کورٹ پر حملہ کردیں گے ، وزیر داخلہ تحفظ دیں ، 30ستمبر کو اداروں کو بتائیں گے کہ حق کیسے لینا ہے کیونکہ یہ دن پاکستان میں فیصلہ کن دن ہو گا اور پوری قوم متحد ہو گی،پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر کے رہیں گے،پاناما لیکس پر بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے، کرپشن سے متعلق تمام ثبوت عدالت کے سامنے رکھیں گے، امید ہے عدالتیں اچھا فیصلہ کریں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے زمان پارک میں وکلا ء کی ٹیم سے مشاورت کی جس میں وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق قانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے، کرپشن سے متعلق تمام ثبوت عدالت کے سامنے رکھیں گے، امید ہے عدالتیں اچھا فیصلہ کریں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تمام ادارے ڈرے ہوئے ہیں اور ہم نے اداروں کو متحرک کرنا ہے جبکہ الیکشن کمیشن انصاف کی بجائے مجرموں کو بچارہاہے تاہم اگر الیکشن کمیشن نے 11 اکتوبر کے بعد کوئی تاریخ دی تو پھر ہم بھی تاریخ دیں گے اورپاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر کے رہیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ہماری اپیل کی سماعت کا اچھا فیصلہ کیا لہٰذا وزیرداخلہ سپریم کورٹ کو تحفظ دیں، کوئی پتہ نہیں ہمیں ڈرانے والے اور ڈنڈے والے سپریم کورٹ پہنچ جائیں کیونکہ حکمران جماعت پہلے بھی سپریم کورٹ پر حملہ کر چکی ہے لہٰذ ااگر نواز شریف کو خطرہ ہوا تو سپریم کورٹ پر حملہ کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں لہٰذاکسان 30 ستمبر کو ہمارے مارچ میں آئیں ان کی بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 30ستمبر کو اداروں کو بتائیں گے کہ حق کیسے لینا ہے کیونکہ یہ دن پاکستان میں فیصلہ کن دن ہو گا اور پوری قوم 30ستمبر کو متحد ہو گی ۔کسان بھی ہمارے مارچ میں آئیں۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس الزامات نہیں ثبوت ہیں ۔تیس ستمبر کو قوم نے تمام اداروں کو بتانا ہے کہ ہم انصاف مانگ رہے ہیں جو ابھی تک ہمیں نہیں ملا تاہم جب سے پاناما لیکس کا معاملہ شروع ہوا ہے تب سے پاکستان کے ادارے خوفزدہ ہیں کہ بادشاہ سلامت ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کردیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے مگر اداروں کو سانپ سونگھا ہوا ہے ، جب ادارے تباہ ہوتے ہیں تو ملک بھی تباہ ہو جاتا ہے اور پاکستان میں انصاف فراہم کرنے والے ادارے کمزور ہیں اسی لیے ملک کو لوٹا جا رہا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے کیس میں لیکشن کمیشن نے پہلے اتنی لمبی تاریخ دیدی اور جب آج پہنچے تونواز شریف کے وکیل نے کہا کہ وزیر اعظم ملک سے باہر ہیں جس کے بعداب گیارہ اکتوبر کی تاریخ دیدی گئی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات