الحمراء کلچر کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں زیرنمائش اسٹیج ڈرامے بند

پروڈیوسروں کو لاکھوں کا جھٹکا ، فنکار بے روزگار ہوگئے

بدھ 28 ستمبر 2016 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) الحمراء کلچر کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں زیرنمائش اسٹیج ڈرامے بند ، پروڈیوسروں کو لاکھوں کا جھٹکا ، فنکار بے روزگار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الحمراء کلچر کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں اسٹیج ڈرامے جاری تھے کہ لاہور قلندر کے زیراہتمام قذافی اسٹیڈیم میں رائزنگ اسٹار کرکٹ ٹورنا منٹ کے باعث انتظامیہ کی جانب سے راستے بند کردئیے گئے تھے اور اسی وجہ سے ڈرامہ شائقین کے نہ آنے کے باعث الحمراء ہال lمیں زیرنمائش اسٹیج ”ادھار بند تے پیار بند “اور الحمراء ہال llمیں زیرنمائش اسٹیج ڈرامہ ”صدقے جاواں“کو ڈرامہ پروڈیوسروں نے نقصان اٹھانے کے بعد بند کردیا ہے اس حوالے سے اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے والے فنکاروں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جانب فوری توجہ دی جائے ہم ادھار لیکر لیکر گھر چلانے پر مجبور ہوگئے ہیں ہماری داد رسی کی جائے پروڈیوسروں کو بھی اس حوالے سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔

متعلقہ عنوان :