رابی پیر زادہ پر قسمت کی دیوی مہربان

پہلی فلم کی ریلیز سے قبل ہی مزید تین فلموں میں کاسٹ کرلیاگیا

بدھ 28 ستمبر 2016 19:00

رابی پیر زادہ پر قسمت کی دیوی مہربان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) اداکارہ رابی پیر زادہ پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی ،پہلی فلم کی ریلیز سے قبل ہی مزید تین فلموں میں کاسٹ کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ رابی پیرز ادہ نے اپنی فلمی کرےئر کا آغاز سہیل خان پروڈکشن کی فلم ”شور شرابہ “سے بطور ہیروئن کیا ہے۔

(جاری ہے)

ابھی ان کی پہلی فلم ریلیز نہیں ہوئی مگر قسمت کی دیوی دستک دینے کے لئے رابی پیر زادہ کے پاس پہنچ گئی اور ان کومختلف پروڈیوسروں کی جانب تین فلموں میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کرلیا گیا ہے فلم شور شرابہ میں بھارتی ہدایتکار حسنین حیدر آباد والے نے رابی پیرزادہ کو معصوم گڑیا کا خطاب دیا تھا یہ فلم رواں سال ریلیز ہوگی رابی پیرزادہ کی ذاتی ڈرامہ سیریل قصہ کرسی کا نجی ٹی وی چینل پر آن ایئر ہے

متعلقہ عنوان :