کویت سٹی: سعودی شہری کو جعلی کویتی آئی ڈی رکھنے پر سات سال قید کی سزا

بدھ 28 ستمبر 2016 18:28

کویت سٹی: سعودی شہری کو جعلی کویتی آئی ڈی رکھنے پر سات سال قید کی سزا

کویت سٹی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء): کویتی پولیس نے جعلی کویت آئی ڈی بنا کر کویت میں سرکاری ملازمت اختیار کر نے والے سعودی شہری کو سات سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

کویت عدالت نے ملزم کی طرف سے سرکاری محکمے سے لیئے جانے والے 24000کویتی دینار واپس نہ کرنے پرملزم کو 48000کویتی دینار جرمانے کی سزا کا حکم بھی سنایا۔تفصیلات کے مطابق ملزم کویتی وزارتِ انصاف میں ملازمت کرتا تھا۔ کویتی پولیس نے اسی طرح کے جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کر نے کا دعویٰ کیا ہے ۔ واضع رہے کہ کویت میں دوسرے عرب ممالک کے افراد بآسانی کویتی شہریت یعنی کویتی آئی ڈی خرید سکتے ہیں۔