جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے

بدھ 28 ستمبر 2016 18:27

جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ہوم ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) جنوبی افریقہ کے ون ڈے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کہنی کی انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز سے آؤٹ ہوگئے۔ ڈی ویلیئرز آسٹریلیا میں اگلی ٹیسٹ سیریز میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جمعے سے پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز شروع ہورہی ہے جس کے بعد پروٹیز ٹیم کینگروز کے دیس تین ٹیسٹ کھیلنے جائے گی۔

(جاری ہے)

سیریز میں پنک بال سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ بھی شامل ہے،سیریز سے قبل میزبان جنوبی افریقہ کو ون ڈے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کی انجری سے بڑا دھچھکا پہنچا ہے۔ ڈی ویلیئرز نے کہنی کی دیرینہ انجری کا آپریشن کرانا ہوگا۔ جس کی وجہ سے وہ چھ سے آٹھ ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گی۔ اس طرح ڈی ویلیئرز ناصرف ہوم ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ کی قیادت نہیں کریں گے بلکہ آسٹریلوی سرزمین پر آئندہ ماہ شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :