پاکستان کا پانی روکنا بھارت کی بہت بڑی غلطی ہوگی۔شیریں رحمان

بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ سارک کو غیرفعال بنانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا،بھارت کو چاہیے کہ اڑی واقعے کی شفاف تحقیقات کروائے۔رہنماء پیپلزپارٹی کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 ستمبر 2016 18:22

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28ستمبر2016ء) :پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء شیریں رحمان نے کہاہے کہ پاکستان کا پانی روکنا بھارت کی بہت بڑی غلطی ہوگی،بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ سارک کو غیرفعال بنانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا،سارک فورم کسی ایک ملک یا طبقے کی افادیت کیلئے نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارت کے سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی اقدامات بہت خطرناک مثال قائم کررہے ہیں۔پاک بھارت کشیدگی دنیا بھر کیلئے عدم استحکام کا باعث ہے۔پاکستان اکیلا نہیں نہ ہی پاکستان کے پاس آپشنز کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہپاکستان اور بھارت کو آپس کے تنازعات کو مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔ بھارت کو چاہیے کہ اڑی واقعے کی شفاف تحقیقات کروائے۔

متعلقہ عنوان :