واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب نے کیری پیکر شوٹنگ بال کلب کو شکست دیکر شوٹنگ بال فیسٹیول میچ جیت لیا

بدھ 28 ستمبر 2016 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کے زیراہتمام شوٹنگ بال فیسٹیول میچ کا انعقاد کیا گیا، فیسٹیول میچ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب اور کیری پیکر شوٹنگ بال کلب کے مابین کھیلاگیا، فیسٹیول میچ میں انٹرنیشنل کھلاڑی سید ظفر حسین شاہ نے بھی بطور مہمان کھلاڑی خصوصی طور پر حصہ لیا، فیسٹیول میچ کے مہمان خصوصی سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور واحد اسپورٹس کلب کے سرپرست ایم شمیم قریشی تھے، میچ سے قبل مہمان خصوصی ایم شمیم قریشی نے سکھر سے آنے والے پاکستان کے انٹرنیشنل کھلاڑی سید ظفر حسین شاہ کو سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر شائقین نے سید ظفر حسین شاہ کا شاندار استقبال کیا، فیسٹیول میچ بیسٹ آف تھری پر مشتمل تھا، فیسٹیول میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا میچ کا پہلا سیٹ کیری پیکر شوٹنگ بال کلب نے 16-14 سے جیت کر ایک گیم کی برتری حاصل کر لی لیکن دوسرا سیٹ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب نے 08-16 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیاتیسرے اور آخری سیٹ کو جیتنے کے لیے دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن فتح واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے حصے میں آئی تیسرا سیٹ واحد اسپورٹس کلب نے 13-16 سے جیت کر فیسٹیول میچ بھی جیت لیا، دونوں ٹیموں کی جانب سے سید ظفر حسین شاہ، وسیم عباس، یار محمد، نصیر بھٹی، رضوان احمد، اعجاز احمد، اویس احمد، محمد شمیم، محمد حسنین اور خالق احمد نے شاندار کھیل پیش کیا ، فیسٹیول میچ کے موقع پر سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد اجمل ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد سیکریٹری کے ڈی اے شوٹنگ بال ٹیم سید طالب حسین نامور گلوکار خان محمد چنا، محمد رشید، قمرالسلام پیارے ، شہباز احمد، فاروق احمد اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے ۔