بھارت سے پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد کیویز ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ، مارک گریک کے بعد جمی نیشم کی خدمات سے بھی محروم

بدھ 28 ستمبر 2016 17:50

بھارت سے پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد کیویز ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ، ..

کانپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) ہندوستان کے خلاف سیریز میں خسارے سے دوچار نیوزی لینڈ کی ٹیم مارک کریگ کے بعد جمی نیشام کی خدمات سے بھی محروم ہو گئی ہے جبکہ ہندوستان نے زخمی لوکیش راہل کی جگہ دو سال بعد گوتم گمبھیر کو ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔لوکیش راہول کانپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں وکٹوں کے درمیان رننگ کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے اور اسکواڈ میں شیکھر دھاون کی موجودگی کے باوجود گمبھیر کو بقیہ سیریز کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنا لی گیا ہے۔

گمبھیر نے آخری ٹیسٹ میچ دو سال قبل ہندوستان کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر کھیلا تھا جہاں وہ 25 سے بھی کم کی اوسط سے رنز کر سکے تھے اور ہندوستان کو پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے باوجود سیریز میں 3-1 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر 34 سالہ تجربہ کار بلے باز کو دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ادھر بیماری کا شکار فاسٹ باوٴلر ایشانت شرما فی الحال صحتیاب نہیں ہو سکے اور ان کی جگہ ہریانہ کے اسپنر جاینت یادو کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیریز میں 1-0 کے خسارے سے دوچار نیوزی لینڈ کی ٹیم مارک کریگ کے بعد اب جمی نیشام کی خدمات سے بھی محروم ہو گئی ہے جو انجری کے سبب دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔مارک کریگ انجری کے سبب پوری سیریز سے باہر ہو چکے ہیں اور اب نیشام پسلی کی انجری کے سبب دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :