پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ،آنے والے دنوں میں لوگوں کو اچھی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی ‘ زیبا بختیار

بدھ 28 ستمبر 2016 17:48

پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ،آنے والے دنوں میں لوگوں کو اچھی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) اداکارہ و فلمساز زیبا بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے اور آنے والے دنوں میں لوگوں کو اچھی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب سے پاکستان میں پاکستانی فلموں کا آغاز ہوا اور فلموں کی بحالی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے چند مفاد پرست لوگ پاکستانی فلموں کی بحالی اور ترقی سے خوش نہیں ہیں وہ مسلسل پاکستانی فلموں کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ان کو ناکام بنانے کے لیے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں،لیکن وہ اب اس میں کامیاب نہیں ہوسکتے کیونکہ اب پاکستانی فلموں کو عوام کی مکمل سپورٹ حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :