آئندہ ماہ کسی بھارتی فلم کو پاکستانی سینما گھر نہیں مل سکے گا

پاکستان اور بھارت کے کشیدہ حالات کے باعث پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش موخر کر دی گئی

بدھ 28 ستمبر 2016 17:42

آئندہ ماہ کسی بھارتی فلم کو پاکستانی سینما گھر نہیں مل سکے گا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) پاک بھارت کشیدگی کے باعث ستمبر اور اکتوبر میں پاکستانی سینما پر کسی بھی بھارتی فلم کی نمائش نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ فلم ایم ایس دھونی 30 ستمبر کو پاکستان میں ریلیز ہونا تھی تاہم اس کی نمائش موخر کردی گئی ہے ، اس کے علاوہ رنبیر کپور اور ایشوریہ کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیزکی تاریخ 12 اکتوبر دی گئی ، ذرائع کے مطابق وہ بھی ریلیز نہیں ہوگی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امپورٹرز نے کشیدہ حالات کے پیش نظر فی الحال چھوٹے بجٹ کی فلموں کے حقوق حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن آنیوالے وقت میں فلم اے دل ہے مشکل کی نمائش یہاں کی جاسکتی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :