سندھ ہائیکورٹ نے بول ٹی وی کا لائسنس بحال کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 ستمبر 2016 17:42

سندھ ہائیکورٹ نے بول ٹی وی کا لائسنس بحال کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 ستمبر 2016ء) : ایک سال تک لائسنس کی تسیخ کیے رکھنے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے بول ٹی وی کا لائسنس بحال کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے اس حوالے سے پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) سے بول ٹی وی کا لائسنس منسوخ کیے رکھنے سے متعلق باقاعدہ جواب بھی طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پیمرا نے ستمبر 2015ء میں ایگزیکٹ سے متعلق خبریں آنے پر بول ٹی وی کا لائسنس منسوخ کیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ کا یہ فیصلہ شعیب شیخ کی ایک اور جیت کا ضامن ہے جنہیں حال ہی میں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ جبکہ ایگزیکٹ نے اس سے قبل ہی اپنے ملازمین کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ سہولیات فراہم کرنے اور ان کی تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق بھی اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :