بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 ستمبر 2016 17:37

بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 ستمبر 2016ء) : بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس 2016ء ملتوی ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سارک سربراہ کانفرنس کے ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے کانفرنس کے منسوخ ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب پاکستان کے مشیر خارجہ نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔

نیپال اور بنگلہ دیش نے عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کیا تھا جبکہ بھارت بھی سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا کہہ چکا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سارک چارٹر کے مطابق ایک رکن کی عدم شرکت پر بھی کانفرنس ملتوی کی جا سکتی ہے ۔ یاد رہے کہ سارک سربراہ کانفرنس 2016ء 9 اور 10نومبر میں اسلام آباد میں منعقد کی جانا تھی۔

متعلقہ عنوان :